22 اپریل 2013 - 19:30
ایتھنز میں کم ازکم سات مساجد کی تعمیر کا فیصلہ

ایتھنز کی میونسپل کمیٹی نے کہا ہے کہ عنقریب اس شہر میں کم ازکم سات مساجد تعمیر کی جائیں گی۔

ابنا: یونان میں مسجد کی تعمیر کی مخالفتوں کے باوجود ایتھنز شہر کے میئر کامانیس نے کہا ہے کہ عنقریب اس شہر میں کم ازکم سات مساجد تعمیر کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یونان کے دارالحکومت میں ایک مسجد کی تعمیر کی منظوری نے ایتھنز کے دیگر سات علاقوں میں ایک یا دو مساجد کی تعمیر کی منظوری کی راہ ہموار کر دی ہے۔کامانیس نے ایتھنز کی میونسپل کمیٹی کے اراکین کی نشست میں کہا ہے کہ اس شہر کے مختلف علاقوں میں ایک یا دو مساجد کی تعمیر کی منظوری دے دی جائے گی۔انہوں نے ایتھنز میں پہلی مسجد کی تعمیر کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونانی شہریوں کے مساوی حقوق کی مراعات کرنے کی وجہ سے یہ اقدام انجام دیا جا رہا ہے۔.......

/169